ایک اور احتجاج شروع،حکومت ،عوام کی مشکلات میں اضافہ

2 Nov, 2020 | 12:10 PM

Azhar Thiraj

قیصر کھوکھر :ایک اور احتجاج شروع،حکومت ،عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

پی ایم ایس افسران نے اپنے احتجاج کا آغاز کر دیا ، چیف سیکرٹری کیخلاف احتجاج میں پی ایم ایس افسران نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کررہے ہیں۔
 
پی ایم ایس افسران نے چیف سیکرٹری کے عہدے کیخلاف اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز کردیاہے۔ آج سول سیکرٹریٹ میں پی ایم ایس افسران احتجاجاً بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کررہے ہیں۔ پی ایم ایس افسران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سیکر ٹری کو تبدیل کیا جائےاورڈی ایم جی افسران کو واپس اسلام آباد بھیجا جائے۔

سراپا احتجاج افسران کا کہنا ہے کہ پی ایم ایس افسران کے کوٹے پر تعینات ڈی ایم جی افسران کو بھی فوری طور پر ہٹایا جائے۔ پی ایم ایس افسران کو کوٹے کے مطابق سیکرٹری، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لگایا جائے۔ پی ایم ایس افسران جمعہ کو دوبارہ بازووں پر احتجاجا ًسیاہ پٹیاں باندھیں گےاور بعداز نمازِ جمعہ قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔ پی ایم ایس افسران کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں