( جنید ریاض ) لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان 6 نومبر کو اختتام پذیر ہونگے، پریکٹیکل امتحان کا آغاز 7 نومبر سے ہوگا۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحان 6 نومبر کو اختتام پذیر ہونگے جبکہ پریکٹیکل امتحان کا آغاز 7 نومبر سے ہوگا۔ ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کا کہنا ہے کہ عملی امتحان کیلئے گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج ننکانہ صاحب میں لیب بنائی گئی تھی، بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی وجہ سے پریکٹیکل لیب کو گورنمنٹ کالج شاہ کوٹ ضلع ننکانہ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔
سجاد علی بھٹہ نے بتایا کہ پریکٹیکل کیلئے امیدواروں کو نئی رولنمبر سلپ بھی جاری کردی گئی ہیں، امیدواروں کو موبائل ایس ایم ایس بھی کر دیئے گئے ہیں، امیدوار اپنی رول نمبر سلپ بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔