حسن علی: شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ جبکہ فارمی انڈے بھی مہنگے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، زندہ مرغی تین روپے اضافے کے بعد ایک سو پچپن روپے جبکہ مرغی کا گوشت پانچ روپے اضافے کے بعد دو سو پچیس روپے فی کلو ہو گیا۔
جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دو روپے اضافے کے بعد فارمی انڈے ایک سو چودہ روپے فی درجن ہو گئے۔
شہریوں نے مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔