سٹی42: حکومت اورگرینڈ ہیلتھ الا ئنس کی ہٹ دھرمی برقرار، مستحق مریض سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے خوار، ڈاکٹروں اور عملے کی ہڑتال کے 24ویں روز بھی اوپی ڈی ویران۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اورگرینڈ ہیلتھ الا ئنس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مستحق مریض سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے خوار ہیں ڈاکٹروں اور عملے کی ہڑتال کے 24 ویں روز بھی اوپی ڈی ویران پڑے ہیں۔ ان ڈور میں بھی سناٹے چھائے ہوئے ہیں، لیبارٹریوں میں ٹیسٹ اورتھیٹرز میں آپریشن بند پڑے ہیں اور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے بھی ہسپتالوں میں ہڑتال کیخلاف سماعت سے معذرت کرلی ہے۔
درخواست قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوادی ہے۔