عرفان ملک: مانگا منڈی کا رہائشی میٹرک کا طالب علم اغوا، ایک کروڑ روپے تاوان کی ڈیمانڈ، ساٹھ لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد طالب علم کورہا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرلاہور پنجاب کا وہ واحد ضلع ہے جہاں پولیس فورس سب سے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ وسائل کی بھی کوئی کمی نہیں، سیف سٹی کے کیمرے، ڈولفن، پولیس رسپانس یونٹ سمیت درجنوں دیگرفورسز کی موجودگی بھی بے سود ہے، جرائم کا گراف نیچے آنے کی بجائے مزید بڑھنے لگا۔
شہرمیں گزشتہ سال کی نسبت اغوا برائےتاوان کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، مانگا منڈی کےعلاقے میں پراپرٹی کا کام کرنے والے خالد محمود بٹ کے جواں سالہ بیٹے حسن رضا بٹ کو دن دیہاڑے ملتان روڈ سے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا گیا، اغوا کاروں نے خالد محمود بٹ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اورسات روز کی بات چیت کے بعد نوجوان کو ساٹھ لاکھ روپے ادائیگی کے بعد رہا کردیا۔
پولیس کے مطابق ایک شخص کوشک کی بنیاد پرحراست میں لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔