تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

2 Nov, 2019 | 11:48 AM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب، وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کواسلام آباد طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ اور ملکی سیاسی حالات کے مد نظرتحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے، کور کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت ہو گا۔

کور کمیٹی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

مزیدخبریں