رانا ثنا ءاللہ کیخلاف منشیات کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی

2 Nov, 2019 | 11:45 AM

Sughra Afzal

(شاہین عتیق) سپیشل اینٹی نارکوٹکس عدالت نے (ن) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی، عدالت میں پراسیکیوشن نے تفتیشی افسر عزیزاللہ کے موبائل کا ریکارڈ پیش کردیا۔

سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس خالد بشیر کی عدالت میں منشیات کیس میں گرفتار سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کوپیش کیا گیا، پراسیکیوٹر نےعدالتی حکم پر تفتیشی افسر عزیزاللہ کے موبائل کا ریکارڈ پیش کردیا، جبکہ رانا ثناءاللہ کےموبائل کا ریکارڈ اگلی تاریخ پر دیا جائے گا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کےآزادی مارچ میں سب کو شرکت کرنی چاہیے، ٹرین حادثے پرعمران خان اور شیخ رشید کو استفعیٰ دینا چاہیے، رانا ثناءاللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب اللہ کا انصاف ہوگا کوئی مخالف نظر نہیں آئے گا۔

سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں وفاقی عدالت نےباقاعدہ سیشن جج شاکرحسین کومقررکردیا ہے،آئندہ رانا ثناءاللہ کے کیس کی سماعت اینٹی کرپشن کی اپنی عدالت میں ہوگی۔

مزیدخبریں