ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیری ڈرنکس پر پابندی عائد کردی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیری ڈرنکس پر پابندی عائد کردی
کیپشن: City42 - Dairy Drinks, Lahore, PFA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ذائقے دار دودھ کے نام پر بننے والے ڈیری ڈرنکس پر مکمل پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق ذائقے دار دودھ کی تمام مصنوعات پر ہوگا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق کمپنیوں کو گزشتہ سٹاک 5 دسمبر تک ختم کرنے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی۔ پابندی سائینٹفیک  پینل کی مکمل تحقیق کے بعد عائد کی گئی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق ڈیری ڈرنکس میں استعمال ہونے والے دودھ میں سے غذائیت والے اجزاء نکال لیے جاتے ہیں۔  ڈیری ڈرنکس دودھ سے صحت مند فیٹ اور کریم نکالنے کے بعد مصنوعی اجزاء شامل کر کے بنائے جاتے ہیں۔  5 دسمبر 2018 کے بعد ڈیری ڈرنک بنانے، سٹور اور فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم کے بعد ہدایات پرعمل نہ کرنے والی پراڈکٹس موقع پرضائع کر دی جائیں گی۔  پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت تمام کمپنیوں کو ہدایت نامہ جاری کیا جا چکا ہے۔

 کیپٹن ریٹائرڈمحمد عثمان نے عوام سے گزارش کی کہ بچوں کو مصنوعی اور بازاری اشیاء کم سے کم استعمال کرائیں۔ گھر کی بنی اشیاء ہی بچوں کی نشوونما کے لیے بہترین خوراک ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer