سینٹ الیکشن کے لیے محاذ گرم

2 Nov, 2018 | 04:31 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: ابتدائی مرحلے میں ن لیگ کے امیدواروں کے کاغذات درست قرار پا گئے، تحریک انصاف کے ولید اقبال کے کاغذات پر اعتراض۔

تفصیلات کے مطابق( ن) لیگی امیدواروں کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے، تحریک انصاف نے بھی بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعوی کر دیا۔   سینٹ کے انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں ن لیگ کے چاروں امیدواروں کے کاغذات الیکشن کمیشن میں درست قرار دیئے گئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ جمہوری طریقے سے الیکشن میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے۔

 ولید اقبال پر انہی کے کاغذات کی روشنی میں اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال پر آف شور کمپنی چھپانے، ذاتی حیثیت میں کاروبار ظاہر نہ کرنے، بیرون ملک دوروں میں اخراجات کے بارے میں بھی غلط بیانی جبکہ بیوی بچوں کے نام اثاثے ظاہر نہ کرنے کے اعتراضات دائر کیے گئے ہیں۔

ولید اقبال کا کہنا تھا کہ جو اعتراضات اٹھائے گئے ہیں انہیں دور کردیا جائے گا، سینٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے نہیں ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف کی امیدوار سیمی ایزدی کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کی پرانی کارکن ہیں تبھی ٹکٹ ملا ہے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات پر اعتراضات دور کرنے کے لیے ولید اقبال کو کل صبح دس بجے تک کی مہلت دی ہے۔

مزیدخبریں