ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیسرے روز بھی مارکیٹیں بند، مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

تیسرے روز بھی مارکیٹیں بند، مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
کیپشن: City42 - Lahore, Traffic Updates, Markets
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) شہر میں جاری احتجاج اور مظاہروں کے باعث مارکیٹیں اور بازار تیسرے روز بھی بند ہیں جس کی وجہ سے تاجربرادری اور مزدور شدید پریشان ہیں۔

شہر میں جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث مارکیٹیں اور بازار بھی بند ہیں، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، پاکستان کلاتھ مارکیٹ، رنگ محل، سوہا بازار، ٹایئر مارکیٹ، لنڈا بازار، موچی دروازہ، بھاٹی گیٹ، بلال گنج، موہنی روڈ، شاہدرہ، بادامی باغ آٹو مارکیٹ، لوہا مارکیٹ مصری شاہ، گڑھی شاہو اور اردو بازار آج بھی نہیں کھل سکے۔

گنپت روڈ، پیپر مارکیٹ، سرکلر روڈ، نسبت روڈ، ہال روڈ، مال روڈ، ریگل چوک، عابد مارکیٹ، جیل روڈ، شادمان مارکیٹ، فیروز پور روڈ، غازی روڈ، قینچی بازار، ملتان روڈ، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ , اقبال ٹائون، مولانا شوکت علی روڈ، لٹن روڈ سمیت شہر کی بیشتر مارکیٹیں اور بازار بند ہیں۔ مارکیٹیں اور بازار بند ہونےسے مزدور طبقہ پریشان دکھائی دیتا ہے، مزدوروں کا کہنا ہے کہ تین روز سے جاری احتجاج کے باعث اُنکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین روز سے مارکیٹیں اور بازار بند ہونے کے باعث انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ حکومت حالات کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اُںکا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ احتجاج کو ختم کرائے تاکہ راستے کھلیں اور معاشی سرگرمیاں بھی بحال ہو سکیں۔

Sughra Afzal

Content Writer