رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع، ہزاروں فرزندان اسلام شریک

2 Nov, 2018 | 10:02 AM

Sughra Afzal
Read more!

(زبیر عباس)رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ بعد از نماز عصر شروع ہو گیا۔چار ڈویژن لاہور،ملتان،کوئٹہ ،پشاور سے فرزندان اسلام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع کا پہلا مرحلہ اتوار تک جاری رہے گا .جس میں انڈیا،بنگلہ دیش و دیگر ممالک سے مذہبی سکالرز بھی شرکت کر رہے ہیں۔عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں چار ڈویژن ملتان،کوئٹہ،لاہوراور پشاور سے کثیر تعداد میں فرزندان اسلام شرکت کر رہے ہیں. اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ پانچ مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجتماع گاہ میں25 ہزار سے زائد افراد ایک ہی وقت میں وضو کر سکتے ہیں۔رانگ پارکنگ کے خاتمہ کے لیے تیرہ فوک لفٹرز بریک ڈاونز بھی تعینات ہیں جبکہ سپیشل کنٹرول روم،کیمپ آفس اور مانیٹرنگ روم بھی بنایا گیا ہے .عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ اتوار کو اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گا.

مزیدخبریں