پنجاب کے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں مستقل پرنسپل تعینات،  پنجاب حکومت نے مراسلہ جاری کردیا

2 May, 2024 | 10:07 PM

ویب ڈیسک : لاہور سمیت پنجاب کے 7 میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں مستقل پرنسپل تعینات کر دیئے گئے،  پنجاب حکومت نے مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کا مراسلہ بھی جاری کر دیا۔

 پنجاب حکومت کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پروفیسر آف سرجری کنگ ایڈورڈ پروفیسر سید اصغر نقی کو علامہ اقبال میڈیکل کالج کا پرنسپل لگا دیا گیا۔ پروفیسر اف پلاسٹک سرجری جناح برن سئنر علامہ اقبال پروفیسر یاور سجاد کو  ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح برن یونٹ علامہ اقبال لاہور تعینات کر دیئے گئے۔ پروفیسر آف سرجری سمز پروفیسر وارث فاروقہ کو پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج تعینات کر دیا گیا۔  فاطمہ جناح کی پروفیسر ہما کیانی کو خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں تعینات کر دیا گیا۔پروفیسر اف کارڈیک سرجری راولپنڈی پروفیسر مسفیرہ صدیقہ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تعینات  کر دیا گیا۔ پروفیسر اف میڈیسن جنرل ہسپتال پروفیسر طاہر صدیق کو پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج گجرات تعینات کردیا گیا۔ پروفیسر اف کارڈیالوجی وزیر آباد پروفیسر عبدالستار کو  ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری پرویزالہٰی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیاجی وزیر آباد لگا دیئے گئے۔

مراسلے کے مطابق نئے تعینات ہونے والوں کو اسٹامپ پیپر پر تحریری طور پر یہ عہد کرنا ہو گا کہ وہ ادارہ جاتی پریکٹس کی پالیسی کی پابندی کرنے سے اتفاق کریں گے۔تمام افراد پرنسپل تعیناتی کے طور پر اپنے دور کے دوران اپنی پرائیویٹ پریکٹس، اگر کوئی ہو تو ترک کر دیں گے۔

مزیدخبریں