ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 149 جی ڈی (پی) کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ، آرمی چیف کی بطور خصوصی مہمان شرکت

 پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 149 جی ڈی (پی) کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ، آرمی چیف کی بطور خصوصی مہمان شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور ، عثمان خان  : پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 149 جی ڈی (پی) کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی، جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 149 جی ڈی (پی) کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی، جہاں 95 ویں انجبئئرز،105 ویں ائیر ڈیفنس ،25 ویں اے اینڈ ایس ڈی کورس کی بھی پاسنگ آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ 8 ویں لانگ اور 131 ویں کومبیٹ کورس کے افسر بھی پاس آؤٹ ہوئے۔  مجموعی طور پر 144 ایوی ایشن کیڈٹس، ایک جی سی کیڈٹ اور چار نیول کیڈٹس بھی آج پاس آؤٹ ہوئے۔ 

پی اے ایف اکیڈمی ازغ خان میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر تھے۔  پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی تقریب میں موجود تھے۔ 

پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان آمد پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی جنرل عاصم منیر نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ٹرافیز دیں۔

پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کی اعزازی شمشیر بہترین مجموعی کارکردگی پر فلائنگ ٹریننگ کالج کے ایوی ایشن کیڈٹ سکواڈرن انڈر افیسر محمد جنید ملک نے حاصل کی۔ 

جنرل سروسنگ ٹریننگ کے لیے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ سارجنٹ فصیح عباس نے حاصل کی . ایئر ڈیفنس کورس میں بہترین مجموعی کارکردگی پر ایو ایشن کیڈٹ حبیب الرحمن چیف آف ائیر اسٹاف ٹرافی کے حقدار قرار پائے. ایڈمن اینڈ سپیشل ڈیوٹیز کورس میں چیف آف ایئر سٹاف ٹرافی ایویشن کیڈٹ محمد ارسلان شکیل نے حاصل کی.  کمبیٹ سپورٹ کورس میں بہترین مجموعی کارکردگی پر اصغر خان ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ خوشحال خان نے حاصل کی. انجینئرنگ ڈسپلن میں بہترین کارکردگی پر پاکستان نیول کیڈٹ سارجنٹ امان اللہ چیف آف ایئر سٹاف ٹرافی کے حقدار قرار پائے.