احمد منصور : ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد رنگ لیڈر عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا حالیہ اغوا میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔