روزینہ علی: آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، تاہم سندھ اور جنوبی بلوچستان میں آندھی، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک ، بنوں، کرم، خیبر ،باجوڑ، چترال، سوات، دیر ،کوہستان ، مالاکنڈ،شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،صوابی اور پشاورمیں چند مقا مات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع مری،گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور آندھی، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن،زیارت، پشین ،مستونگ ،قلعہ سیف اللہ ، شیرانی ،موسی خیل ،ژوب، بارکھان، نوکنڈی، خضدار اور قلات میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک ،مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں شام یا رات میں آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔