ہوم سیکرٹری پنجاب کا بہاولپور بورسٹل اور سینٹرل جیل کا سرپرائز دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

2 May, 2024 | 06:26 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہوم سیکرٹری پنجاب نورالاامین مینگل نے بہاولپور بورسٹل جیل اور سینٹرل جیل کا سرپرائز دورہ کیا۔ 

ہوم سیکرٹری نے بورسٹل جیل میں 18 سال سیے کم عمر قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے بورسٹل جیل بہاولپور میں فنی تعلیم کو مزید بہتر کرنے کے احکامات  جاری کی۔ 

ہوم سیکرٹری نے سینٹرل جیل میں قائم ہسپتال کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری۔ ڈی آئی جی شوکت فیروز اور سپرنٹینڈنٹ امتیاز بھلی نے سینٹرل جیل میں موجود سہولیات پر بریفنگ دی ۔ 

 ہوم سیکرٹری پنجاب  نے سینٹرل جیل میں بنائے جانے والے کارپٹ میں اعلی کوالٹی کا رامٹیریل  استعمال کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ اعلیٰ کوالٹی سلک کارپٹ بنانے میں عمدہ اون کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے جیلوں میں کچن اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،جیل کے کچھ حصوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی اظہار کیا ۔ انہوں نے سینٹرل جیل بہاولپور میں قائم ہسپتال میں داخل مریض قیدیوں اور دوسرے قیدیوں سے خیریت دریافت کی ۔ 

ہوم سیکرٹری نورالاامین مینگل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے جیل میں قیدیوں کے لیے تیار کیے گئے کھانے کا معیار بھی چیک کیا ۔ انہوں نے بورسٹل جیل بہاولپور میں تعلیم کا معیار اور سکول سسٹم کو مزید آپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ۔ 

مزیدخبریں