سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین اپنے عہدے سے مستعفی

2 May, 2024 | 05:39 PM

Ansa Awais

(عثمان خان)سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین طبیعت ناساز ہونے کے باعث عہدے سے مستعفی ہو گئے۔عمر حمید خان کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین کی طبیعت ناساز ہو گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین نے استعفیٰ دیدیا۔

عمر حمید خان صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات ہو گئے،عمر حمید خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 24 نیوز کو موصول ہو گیا،عمر حمید خان کی بطور سیکرٹری الیکشن کمیشن تقرری دوسال کیلئے کی گئی ہے،عمر حمید خان سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہے،چیف الیکشن کمشنر نے عمر حمید کی بطور سیکرٹری تعیناتی کی منظوری دی۔

مزیدخبریں