نفسیاتی مرض اور قے کی ادویات کے حوالے سے ڈریپ کا الرٹ جاری

2 May, 2024 | 05:34 PM

بابر شہزاد ترک : نفسیاتی مرض اور قے کی ادویات کے حوالے سے ڈریپ کا الرٹ جاری کردیا گیا ۔ 

ڈریپ الرٹ کے مطابق اسلام آباد کی دوا ساز کمپنی بائیو لیبز کی 2 ادویات غیر معیاری ہیں۔ میبزول اور بائیو رِس کی خرید و فروخت اور استعمال سے گریز کیا جائے۔ سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے ادویات کے معیار سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ میبزول سسپنشن 100 ایم جی کے 2 بیچ غیر معیاری اور نقصان دہ ہے، بائیو رِس اورل سلوشن 1 ایم جی کا ایک بیچ غیر معیاری اور نقصان دہ ہے۔ ڈمپیریڈون فارمولے کی دوا میبزول قے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ میبزول کے 2 بیچ 22J022F،B غیر معیاری نکلے ہیں۔ سکیزوفرینیا (ذہنی مرض) کی دوا بائیو رِس کا ایک بیچ 23B061 غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ ایتھیلین گلائیکول کی ادویات میں موجودگی خطرناک ہے، ایتھیلین گلائیکول کی معمولی مقدار جان لیوا ہو سکتی ہے، ڈائی ایتھیلین گلائیکول، ایتھیلین گلائیکول ایک زہریلا مرکب بناتے ہیں، یہ زہریلا مرکب دل، گردے، مرکزی اعصابی نظام کیلئے نقصان دہ ہے۔ 

ڈریپ الرٹ کے مطابق میبزول کے بیچز میں 1.21، 1.32 فی صد ایتھیلین گلائیکول کی تصدیق ہوئی ہے، بائیو رِس کے بیچ میں 0.84 فی صد ایتھیلین گلائیکول کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

ڈریپ کی جانب سے فارما کمپنیز کو انتباہ جاری کیا گیا کہ دونوں بیچز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فارما کمپنی ممنوعہ بیچز سپلائی نہ کرے، مارکیٹ میں موجود بیچز واپس منگوائے۔ 

مزیدخبریں