ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر

 گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر کردی گئی ۔ 
ذرائع کے مطابق گھریلو کنکشن کیلئے 15600 سے لیکر 18 ہزار روپے تک فیس مقرر کردی گئی ۔ دس مرلے تک کے گھر کیلئے 15600 روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانا ہو گا، جبکہ دس مرلے سے زائد اراضی پر18ہزار ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے ۔ 
ایل این جی کی بنیاد پر نیٹ ورکنگ کی حامل سوسائٹیز میں کنکشن دیئےجارہےہیں۔ قدرتی گیس اورکمپنی کے نیٹ ورک پر کنکشن لگانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ 
صارفین کی جانب سے درخواست ملنےکیساتھ ہی ڈیمانڈنوٹس دینےکا آغاز کر دیا گیا۔ اوگرا سے منظوری ملنے کے بعد سوئی ناردرن نے کنکشن لگانے کاآغاز کیا۔