(ویب ڈیسک ) سونے کے خریداروں کے لئے خوشخبری ،سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 900 روپے سستا ہوکر 2لاکھ 41ہزار روپے جبکہ دس گرام سونا 771 روپے سستا ہوکر 2لاکھ 6ہزار 619 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کی کمی سے سونا2308 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
ایک تولہ چاندی 10 روپے کمی سے 2620 روپے کی ہوگئی۔