حلقہ این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

2 May, 2024 | 01:01 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔
  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے راجہ سلمان اکرم ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں مدمقابل امیدوار عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے.

 الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ اس درخواست کیلئے ان کا ابھی تقرر ہوا ہے اس لیے انہیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے. عدالت نے استدعا منظور کر لی اور درخواست پر کارروائی 7 مئی تک ملتوی کر دی درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ریٹرننگ افسر نے نتائج مرتب کرنے کے وقت میں اس عمل میں شامل نہیں ہونے دیا.درخواست میں بتایا گیا کہ فارم 45 کے مطابق سلمان اکرم راجہ جیت چکے تھے لیکن ریٹرننگ افسر کی جانب سے نتائج تبدیل کئے گئے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے.

مزیدخبریں