ڈالر کی قدر میں کمی

2 May, 2024 | 12:27 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: تبادلہ مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا  جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔

 واضح رہے کہ انٹر بینک میں منگل کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا، گزشتہ روز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
 

مزیدخبریں