(عابد چودھری)پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ،شوٹر کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
پولیس کے مطابق شوٹر کو گرفتار کرنے کے لیے لاہورپولیس اورسی ٹی ڈی کی 35 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش دہشت گردی کے تناظر میں شروع کر دی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ تبدیل کر کے واردات کرتا ہے،گذشتہ روز سیف سٹی کیمروں میں ٹریس ہونے والی موٹرسائیکل حافظ آباد کے رہائشی ممتاز کے نام رجسٹرڈ ہے۔
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش کے لئے ٹیمیں تشکیل
2 May, 2024 | 12:04 PM