امریکی سفیر  کی مریم نواز سے ملاقات،وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد 

2 May, 2024 | 11:26 AM

راؤ دلشاد :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی  امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات،ڈونلڈ بلوم نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مریم نواز کو مبارکباد دی۔
امریکی سفیر نے پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کیلئےمریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔ڈونلڈ بلوم  نے کہا کہ امریکہ غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے مزید کام کرنا چاہتا ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرینگے، ایگریکلچر، انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبہ میں امریکہ کے اشتراک کا خیر مقدم کرینگے۔



 
 
 

مزیدخبریں