ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، کانسٹیبل کے قتل سے قبل شوٹر کی گلبرگ میں موجودگی کا انکشاف

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، کانسٹیبل کے قتل سے قبل شوٹر کی گلبرگ میں موجودگی کا انکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ،ٹیکسالی میں کانسٹیبل کے قتل سے قبل شوٹر گلبرگ میں موجود رہا ۔

 پولیس کے مطابق 7 گھنٹے شہر کی سڑکوں پر گھومنے کے بعد کانسٹیبل کو ٹارگٹ کیا گیا، ٹارگٹڈ حملے کرنے والا شوٹر پین کیمرہ استعمال کرتا ہے۔ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیم ملوث ہے یا مخصوص گروہ تفتیش جاری  ہے۔سب انسپکٹر کی شہادت کے بعد 4 افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔
پولیس کے مطلبق شبہ ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کامعاملہ کالعدم تنظیم آپریٹ کررہی ہے ، 10 دنوں میں سب انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہوچکے۔نامعلوم شوٹر نے فائرنگ کرکے ایک کانسٹیبل کو زخمی بھی کیا۔

سب انسپکٹر ارشد کواتوار کی رات مصری شاہ میں ٹارگٹ کیا گیا ،کانسٹیبل محمد علی پر فائرنگ جمعہ کی رات باغبانپورہ میں ہوئی،دونوں وارداتوں میں ایک ہی شوٹر ملوث ہے۔ تیسری واردات ٹیکسالی میں رات گئے ہوئی ، کانسٹیبل کو شہید کیا گیا ۔