لاہور میں ڈ کیتی کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ۔رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں 2 ڈاکوؤں نے جنرل سٹور میں گھس کر مالک کو لوٹ لیا ۔سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔
رائے ونڈ میں پستول دکھا کر ڈکیتی بدھ کی شام 7 بجے کے قریب مین بازار میں واقع ماشاء اللہ جنرل سٹور میں ہوئی ۔ ڈاکوؤں نے ایک بچے کو بھی یرغمال بنا لیا۔ دکان میں داخل ایک پستول بردار ملزم دکان کے داخلی راستہ پر کھڑے ہو کر اطراف کی نگرانی کرتا رہا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی دکان کے کیش کاؤنٹر کا صفایا کرتا ہ رہا ۔ ملزمان اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر چلتے بنے ۔