سعید احمد : منکی پاکس کے پھیلاؤ کی روک تھام کا معاملہ، منسٹری آف نیشنل ہیلتھ نے تمام ائیرلائینزکو گائیڈ لائینز جاری کردیں، انسداد منکی پاکس کے تحت طیارے میں اسٹینڈرڈ پی پی ای کٹس، دستانے اور فیس ماسک کی موجودگی لازمی قرار، مشتبہ مسافر کی دیکھ بھال کے لیے پائلٹ اور کریو ممبران کو آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت۔
منکی پاکس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ نے تمام ائیرلائینز کو گائیڈ لائینز جاری کردیں۔جاری ہدایات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کے پائلٹ لینڈنگ سے قبل ائیرٹریفک کنٹرولر کو بیمار مسافر کے بارے میں بتانے کے پابند ہونگے۔طیارے کے پائلٹ اور کریو ممبران پر مشتبہ مسافر کو سنبھالنے اور باقی مسافروں کی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری ہو گئی۔
پائلٹ اور کریو ممبر مسافر سے پرسنل ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لیکر کر بورڈ ہیلتھ سروسز کو دینے کا پند ہو گا۔ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں مسافر سے اسکا پرسنل نمبر، ایڈریس اور ٹریول ہسٹری لیے جائیں گے۔مشتبہ افراد کی مکمل چھان بین کے بغیر انکو طیارے میں سوار نہیں کرایا جائے گا۔طیارے میں کریو ممبر ماسک اور دستانوں سمیت پی پی ای کٹ پہن کر مسافر کو ڈیل کریں۔
مشتبہ مسافر کی جانب سے طیارے کا واش روم استعمال کرنے کے بعد ڈس انفیکٹ کیے بغیر دوسرے مسافروں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی ائیرلائینز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔