ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل باجوہ نے عمران  اور عمران نے عوام کو ٹرک کی بتی کےپیچھے لگائے رکھا، مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzaib, Imran Khan, PTI, PMLN, Trik Ki Batti, General Bajwa, Assembly, Provincial Assemblies, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنرل باجوہ نے عمران  اور عمران نے عوام کو ٹرک کی بتی کےپیچھے لگائے رکھا، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےعمران خان کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جنرل باجوہ  نے عمران خان اور  عمران خان نے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا۔

  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے راہنما عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے چار سال" اپنے دماغ سے"  صرف ملک کو لوٹا, باقی سب کچھ دوسروں کے کہنے پہ کیا  ،‎تمہیں کبھی آئی ایس آئی نے دوسروں کی کرپشن کا بتایا، کبھی باجوہ نے بتایا۔ تمہارے ثبوت کہاں ہیں؟ باجوہ اپنی توسیع کے لئے امریکہ سے لابنگ کر رہا تھا اور تم بند کمرے میں اسے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر رہے تھے؟  باجوہ نےخواہ ہزار بار کہا ہو تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پر کیوں توڑیں؟ ۔

 ‎ مریم اورنگزیب کنے مزید کہا کہ قوم کو 4سال تک سمجھ نہیں آیا ملک اور عوام کو تم نے کس طرح ، کیسے اور کہاں کہاں سے لوٹا۔ عوام اور ملک کے ساتھ جو ہوا،  تاریخ میں کہیں کسی ملک کے ساتھ یہ ظلم نہیں ہوا ، چارسال صرف اپنی بیگم اور اُن کی سہیلی فرح گوگی کو نوازا، چارسال صرف آٹا ، چینی ، بجلی گیس مافیا کو نوازا ۔

‎"ملک میں مارشل لگا دیں" کا بیان فارن فنڈد فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے ،تم نے سازش کر کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے نمائندوں کی توہین کی۔