بغیرلائسنس کے گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے خبردار ہوجائیں

2 May, 2023 | 09:33 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا، 04 ہزار چالان ٹکٹس جاری کردیے گئے.

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ‏بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے کے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گای ہے، ٹریفک پولیس نے 04 ہزار چالان ٹکٹس جاری کردیے ہیں. اس کے علاوہ لرنر پرمٹ رکھنے والے 22 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی ہے۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے لائسنس چیکنگ کیلئے 17 خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گیں۔

مزیدخبریں