حافظ آباد (میاں مظہر ) سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی اور سابق ایم پی اے سید شعیب شاہنواز کی ماڈل ٹاون میں سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی حافظ آباد سے دو دفعہ ایم این اے اور وفاقی وزیر رہ چکے ہیں جبکہ سید شعیب شاہنواز سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ قاف پرویز الہی گروپ میں تھے۔ ملاقات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ صدر محمد بخش تارڑ اور حافظ آباد سے مقامی قیادت بھی موجود تھی،حمزہ شہباز شریف نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ویلکم کیا ہے۔