عائزہ خان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ پر، وجہ کیا؟

2 May, 2023 | 09:02 PM

ویب ڈیسک: پاکستانی خوبرو اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگیں، اس کی وجہ ان کا نیا آنے والا ڈرامہ" میں"ہے، سوشل میڈیا صارفین نے تعریفو ں کے پل باندھ دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان کا نیا ڈرامہ سیریل  " میں" میں انکے ساتھ سکرین شیئر کرتے معروف  اداکار وہاج علی  نظر آئے گے۔ وہاج علی ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ان کے حالیہ چلنے والے ڈراموں میں "مجھے پیار ہوا تھا"  اور "تیرے بن" شامل ہے جبکہ اداکار کا ڈرامہ سیریل تیرے بن  پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی پسند کیا جاتا ہے، جس کے بعد انہوں نے کئی متعدد پروجیکٹس میں کام کیا ہے  جن میں ان کا نیا آنے والا ڈرامہ سیریل "جرم" بھی شامل ہے۔

 وہاج علی نے پاکستانی معروف شخصیات مہوش حیات اور سجل علی کے ساتھ شارٹس فلم کرنے کے بعد اب پاکستان کی خوبصورت ترین اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ نئے ڈرامہ سیریل " میں"میں  ایک ساتھ نظر آئیں گے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٖٹ فارم انسٹاگرام پر جیسے ہی دونوں اداکاروں نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کا اشارہ دیا ہےان کے مداحوں   میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ عائزہ خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ  کرنے لگی۔سوشل میڈیا صارفین دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ  سکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، جبکہ دونوں اداکاروں کی کمیسٹری کو بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں