ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی حکومت کے درمیان مذاکرات کرنے والے وفود کیلئے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ساڑھے آٹھ بجے ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی بازگشت جاری ہےجس کیلئے پہلی ملاقات آج رات 9 بجے طے کی گئی ہے، فریقین کیلئے چیئر مین سینیٹ کی جانب سے ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے ڈنر کے بعد فریقین کے درمیان مذاکرات ہوں گے، مذاکرات سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔