ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  سیاحوں کی دریائے نیلم  میں ڈوبنے سے قبل بنائی گئی آ خری ویڈیو منظر عام پر  آ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے اچھرہ سے سیر کیلئے آزاد کشمیر گئے 12 نوجوانوں کی دریائے نیلم  میں ڈوبنے سے قبل بنائی گئی آ خری ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وادی نیلم کی سیر کیلئے لاہور سے گئے نوجوانوں کی جیپ دریائے نیلم میں جا گری تھی جس سے 5 افراد زخمی اور  شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ 8 لاپتہ نوجوانوں کی تلاش جاری ہے، جن کے بارے میں ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچ جانے کا امکان کافی کم ہے لیکن  خاندان والوں کو اپنے پیاروں کے بچانے کی امید ہے ۔

 واضح رہے کہ جیپ میں ایک ہی خاندان کے 12 نوجوانوں سمیت 14 افراد سوار تھے،  تاﺅ بٹ سے کیل جاتے ہوئے جیپ دریائے نیلم میں جا گری، حادثہ رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا، ایک نوجوان حافظ غلام میراں کی نعش مل گئی جبکہ لاپتہ ہونے والے عمیر، شاہنواز، اظہر، بلال، ذیشان، ولید، رفیق اور رحیم کی تلاش جاری ہے تاہم پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق بہہ جانے والوں کے زندہ بچ جانے کا امکان تقریباً نہیں۔

  پاک فوج، مقامی پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے،  خیال رہے کہ مظفر آباد سے غوطہ خوروں کی ٹیم جائے وقوعہ پر ڈوبنے والے 7 نوجوان تلاش کر رہی ہے۔