ویب ڈیسک:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات سے متعلق خصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک قومی اسمبلی سے منظور کرلی گئی۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات سے متعلق خصوصی کمیٹی کے قیام کی تحریک یو آئی (ف) کی رکن شاہدہ آختر علی نے پیش کی۔ شاہدہ اختر علی نے کہا کہ یہ کمیٹی ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کرے اور خصوصی کمیٹی تشکیل دے، ایوان آپ کو اختیار دیتا ہے کہ آپ کمیٹی میں ارکان کو شامل کریں۔