ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے آئندہ نئے مالی سال کا بجٹ ایک سال کا ہوگا یا 4 ماہ کا ؟محکمے تذبذب کا شکار

Punjab budget,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب کے آئندہ نئے مالی سال کا بجٹ ایک سال کا ہوگا یا 4 ماہ کا ؟نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے صوبائی محکمے تذبذب کا شکار، صوبائی محکموں کو بھی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہ ہو سکیں۔

پنجاب میں بے یقینی کی صورتحال کے باعث پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ ایک سال کا ہوگا یا پھر 4 ماہ تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔حکام کے مطابق اسمبلی نہ ہونے پر بجٹ ایک سال کی بجائے صرف 4 ماہ کا ہی تیار کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کی تیاری میں اصل رکاوٹ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے انتخابات پر موجود تاریخ اور فیصلہ ہے ۔ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے انعقاد میں بے یقینی سے صوبے کا بجٹ بھی تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔محکمانہ طور پر نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں تو جاری ہیں لیکن حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تاحال بجٹ کی تیاری پر کسی ایک نتیجے پر نہیں پہنچے۔دوسری جانب ایوان وزیر اعلی کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر آئندہ ہفتے میں معمولات کھل کر سامنے آئیں گے ۔