گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری

2 May, 2023 | 06:48 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:گاڑی مالکان کے لیے اچھی خبر ، اب اسلام آباد نمبر والی گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن اب پنجاب میں بھی ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اسلام آباد نے موبائل ایپ وضع کر لی۔ اس حوالے سے ایکسائز حکام کا کہناہے کہ موبائل ایپ کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور چیسیز نمبر کی تصدیق پنجاب میں ہوسکے گی۔گاڑی ملکیت کے ٹرانسفر کے لیے پہلے اسلام آباد جانا پڑتا تھا۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مہنگےپٹرول کے پیش نظر پنجاب کے شہریوں کے لیے یہ بڑی سہولت ہے۔یہ سہولت فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں  میں میسر ہے۔

مزیدخبریں