اپریل میں مہنگائی کی شرح میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری

2 May, 2023 | 06:34 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اپریل میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 36.42 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں مہنگائی میں 2.41 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 28٫23 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اپریل میں شہروں میں مہنگائی میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔اس دوران دیہاتوں میں مہنگائی میں 2.97 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں آلو 26.88 فیصد، آٹا 25.8 فیصد، ٹماٹر 19.3 اور چینی 18.8 فیصد مہنگی ہوئی۔اس کے علاوہ ایک ماہ میں پھل 10.1 ، انڈے 9.8 ، سبزیاں 9.3 ، گندم 4.47 فیصد مہنگی ہوئی۔ ٹیکسٹ بک 19.3، اسٹیشنری 10.15 فیصد مہنگی ہوئی ۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر سگریٹس 159.8، چائے 108.76 اور آٹا 106.7 فیصد مہنگا ہوا ۔ ایک سال میں گندم 103.52 ، انڈے 100.8 فیصد مہنگے ہوگئے۔ایک سال میں گاڑیوں کے پرزے 42.5 ، گاڑیاں 41.5 اور گھریلو سامان 40.94 فیصد مہنگا ہوا۔سالانہ بنیادوں پر تعمیراتی سامان 37.23 ، شادی ہال چارجز 32.8 فیصد مہنگے ہوئے ۔ایک سال میں بجلی چارجز 30.84 فیصد بڑھ گئے۔

مزیدخبریں