ویب ڈیسک:تحریک انصاف کےرہنما اسد عمر نے بیرون ملک اثاثوں کے الزام پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیج دیا جس میں ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر پر بیرون ملک دولت رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس الزام پر اسد عمر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں ان سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اسد عمر نے لیگل نوٹس بھجوانے کی اطلاع خود ٹویٹر میں ایک ٹویٹ پوسٹ کر کے دی۔
معاصرمیڈیا کی اطلاع کے مطابق اسد عمر نے منگل کے روز ایک ٹویٹ پوسٹ کیا جس میں سراج الحق کی جانب سے خود پر بیرون ملک جائیداد بنانے کے الزام کی مذمت کرتے ہوئے ان سے الزام واپس لے کر فورا؍؍ معذرت کرنے کا مطالبہ کیا اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سراج الحو کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ تاہم اس تحریر کے ساتھ اسد عمر ک ایک الٹرا ساونڈ رپورٹ کی کاپی بھی اپ لوڈ کر دی۔
الٹرا ساونڈ کی رپورٹ والی ٹویٹ پوسٹ اسد عمر کو کچھ منٹ بعد ڈیلیٹ کرنا پڑی جس کے بعد انہوں نے پہلے والی تحریر کچھ نرم الفاظ کے ساتھ اورر سراج الحق کو بھیجے گئے لیگل نوٹس کی کاپی کے ساتھ دوبارہ پوسٹ کی جو اس وقت ان کی ٹائم لائن پ موجود ہے۔