پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

2 May, 2023 | 04:00 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  لاہور میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ہو رہی مسلسل بارش کی وجہ سے موسم نہ صرف خوشگوار ہو گیا ہے بلکہ مئی میں سردی بھی محسوس ہونے لگی ہے۔ موسم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 13 ڈگری سیلسیس کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسا گزشتہ 13 سالوں میں دوسری بار ہوا ہے اس سے قبل سال 2021 میں بھی مئی میں درجہ حرارت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تھی جب شدید بارشوں کے باعث ایک ہی دن میں درجہ حرارت 23 ڈگری تک گر گیا تھا۔

لاہور میں بارش  کا واسا نے ریکارڈ چاٹ جاری کر دیا . لاہور میں سب سے زیادہ بارش گلشن روای میں 13 ملی میٹر   ریکارڈ کی گئی ہے اس کے علاوہ گلبرگ میں 4 ملی میٹر ،لکشمی 9 ملی میٹر ،اپر مال 6 ملی میٹر  بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔تاج پورہ میں 2 ملی میٹر،اقبال ٹاون 7 اور سمن آباد 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جوہر ٹاون میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا تمام محکموں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں جانے اور تمام علاقوں کی مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے، واسا پانی کا فوری نکاس یقیبی بنائے۔عوام سے گزارش ہے کہ صحن، چھتوں سمیت گھر کی کسی جگہ پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔بارش کا پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی سمیت متعدد بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مزیدخبریں