عمران خان پر کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

2 May, 2023 | 02:17 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ملک بھرمیں 121 مقدمات اور کال اپ نوٹسز کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ 

پی ٹی آئی نے 121 مقدمات کی فہرست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔پی ٹی آئی کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں عمران خان کے خلاف31 مقدمات درج ہیں اور  لاہور میں 30 مقدمات اور کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق لاہور میں عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے 12 مقدمات درج ہیں اور فیصل آباد میں 14 مقدمات درج ہیں۔

پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے خلاف ملک بھرمیں دہشتگردی کے 22 مقدمات درج ہیں۔

مزیدخبریں