مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کےایئرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے 22 سانپ برآمد ہوئےجنہیں دیکھ کر سب حیران ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ملائیشیا سے آنے والی پرواز پر بھارت سے آئی تھی اور ایئرپورٹ پر خاتون کے بیگ کی تلاشی کے دوران 22 زہریلے سانپ برآمد ہوئے،
خاتون نے سانپ پلاسٹک کے ڈبوں میں بند کر کے سوٹ کیس میں رکھے ہوئے تھے جنہیں لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق خاتون سانپ اسمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی خاتون کو سانپ برآمد ہونے کے بعد حراست میں لے لیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔