مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت نے سکیورٹی خدشات پر موبائل فون کی 14 ایپلیکیشنز کو بلاک کر دیا۔
بھارتی حکام کے مطابق بلاک کی جانے والی موبائل ایپس زیادہ تر مقبوضہ جموں و کشمیر میں استعمال ہو رہی تھیں۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد رابطوں کے لیے ان موبائل ایپس کا استعمال کر رہے تھے، بھارت سکیورٹی خدشات پر سال 2020 سے اب تک چینی ایپس سمیت سیکڑوں سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگا چکا ہے۔