بالی ووڈ ادکارہ نے خودکشی کی کوشش کا اعتراف کر لیا

2 May, 2022 | 08:23 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ پائل رستوگی نے بتایا کہ بگ باس 2 میں منفی انداز میں شہرت پانے کے بعد وہ نشہ کرنے لگ گئی تھیں اور 48 گھنٹوں تک بلاتعطل شراب نوشی کرنے کی عادی ہوگئی تھیں۔ پائل نے اس کے بعد خود کشی کرنے کے ارادے سے متعلق بھی شو کے دوران گفتگو کی اور  خودکشی کی کوشش کرنے کا اعتراف کرلیا۔ 

انہوں نے بتایا  کہ نشے کی حالت میں انہوں نے اپنے ہاتھ کی نبض کاٹنے کی بھی کوشش کی اور یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ اکیلی رہا کرتی تھیں،پائل نے اس کی وجہ  اپنے گھریلو مسائل اور والدین کی علیحدگی کی وجہ بھی قرار دیا۔

کنگنا رناوت کے ریالٹی شو "لاک اپ" میں شرکت کے دوران پائل نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا تو ان کے چاہنے والے ہکابکا رہ گئے۔ 

مزیدخبریں