(کومل اسلم)شہر میں عید کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ، وقت قلیل اور تیاریاں طویل ہیں، بہت سی خریداری ابھی باقی ہے لیکن شہری مہنگائی سے بھی پریشان ، دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے گاہک کا رجحان بہت کم رہا ہے۔
لبرٹی مارکیٹ میں بھی شہریوں کا خریداری کے لئے رش ,ہر کوئی من پسند شاپنگ کرنے میں مصروف ہے۔ دکانداروں نے بھی مہنگائی کا شکوہ کیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ چکی، اگر 2 چیزیں خریدنے آتے ہیں تو قیمت سن کر ایک خریدتے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے گاہک بہت کم ہو گیا ہے۔
عید کی تیاریوں میں مصروف شہری مہنگائی سے پریشان
2 May, 2022 | 07:53 PM