ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی دفاعی تجزیہ کار کی نئی سامنے آنے والی ویڈیو سے ثابت ہوگیا ہے کہ ہماری حکومت کو عدم اعتماد کی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا ہے۔
امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ آج امریکی دفاعی تجزیہ کار کی ایک ویڈیو آئی ہے جس میں انہوں نے کہا اعتراف کیا کہ ہماری حکومت کو سازش سے ہٹایا گیا۔ حکومت تبدیلی کی سازش پر کسی کو شبہ ہے تو اس ویڈیو سے شکوک دور ہونے چاہیئں۔یقیناً چیف جسٹس کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایک کمیشن بنائیں جو عوامی سماعت کرے۔ کمیشن تعین کرے کہ اس سازش میں کون کون شامل تھے؟
عمران خان نے مزید لکھا کہ منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر شہبازشریف جیسا تابع وزیراعظم لایا گیا۔رجیم چینج کے ذریعے ایک کٹھ پتلی وزیراعظم لایا گیا اور 22 کروڑ آبادی والے وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔میرا جوبائیڈن انتظامیہ سے سوال ہے کہ آپ نے اس اقدام سے امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھایا ؟
عمران خان نے کہا واضح ہے امریکا پاکستان میں فرمانبردار کٹھ پتلی حکومت چاہتا ہے۔انہیں ایک ایسا وزیراعظم چاہیے جو امریکی مطالبات پر عمل کرے گا۔جو چین اسے اسٹریٹجیک تعلقات کو کم کرے اور جوروس سےمعاہدوں پر دستخط نہ کرے۔ اگر کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی کا دعوی کرے تو اسے ہٹایا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان کو امریکا مخالف پالیسز کو ختم کرنا ہوگا، یوکرین کی حمایت، روس کے ساتھ معاہدے ختم اور چین کے ساتھ تعلقات کم کرنا ہوں گے، جس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد پر ختم کر دیا گیا۔