ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے ضلع لودھراں میں بھی عیدالفطر منائی گئی۔ بستی پھوکر والا، بستی دوران والا پل اور چک 95 ایم میں لوگوں کی بڑی تعداد نے عید الفطر کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع لودھراں میں بھی تین مقامات پر عید الفطر کی نماز ادا کی گئی، جس میں تین سو سے زائد نمازیوں نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو گلے لگ کر عید کی مبارکبادیں پیش کی گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق لودھراں کے تین مقامات بستی پھوکر والا، بستی دوران والا پل اور چک 95 ایم میں عید الفطر کے اجتماعات منعقد کئے گئے، اور ان میں لاہور سے تعلق رکھنے والے مولانا فضل احمد چشتی کے پیروکاروں نے شرکت اور نماز عید الفطر ادا کی۔
مدرسہ احمد رضا کھوکھر بستی دوران وآلہ میں عید الفطر کی نماز پڑھانے والے مفتی شاہد کا کہنا تھا علامہ فضل چشتی نے بتایا تھا کہ ملک میں 200 کے قریب شوال کاچاند نظر آنے کی شہادتیں ملی ہیں۔