عمر اسلم : پاکستان اور یو اے ای قیادت کی فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بڑی خبر۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے معاشی ٹیم آئے گی ۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران وفد وزیراعظم شہباز شریف سے 3 مئی کو لاہور میں ملاقات کرے گا۔ یو اے ای کے وفد اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں ملاقات ہوگی جس میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ۔ وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری سے فروغ سے متعلق بات چیت ہوگی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔