لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے سے صرف ایک روز مقدمات کی سماعت

2 May, 2022 | 02:05 PM

 ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے سے   صرف ایک روز مقدمات کی سماعت  ہوگی۔

پرنسپل۔سیٹ پر  6 مئی کو  29 ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اورسنئیر ترین جج جسٹس ملک شہزارد احمد خان 6 مئی کو سماعت نہیں کریں گے۔

چھ مئی جمعہ کے روز ڈویزن بنچز بھی سماعت نہیں کریں گے۔6 مئی کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کرنے والے ججز میں جسٹس شجاعت علی خان ،، جسٹس شاہد وحید ،جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس عالیہ نیلم ،جسٹس عابد عزیز شیخ شامل ہیں۔ اسی طرح جسٹس سید شہباز علی رضوی ،جسٹس شاہد جمیل خان ،جسٹس فیصل زمان خان ،جسٹس شاہد کریم ،جسٹس سردار احمد نعیم ،جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی ،جسٹس اسجد جاوید گھرال  ،جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس جواد حسن ،جسٹس مزمل اختر شبیر ،جسٹس انوار الحق پنوں جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس رسال حسن سید ،جسٹس عاصم حفیظ ،جسٹس شکیل احمد ،جسٹس عابد حسین چٹھہ ،جسٹس انوار حسین ،جسٹس علی ضیاء باجوہ ،جسٹس سلطان تنویر سماعت کریں گے۔ جبکہ جسٹس محمد رضا قریشی ،جسٹس محمد شان گل اور جسٹس راحیل کامران شیخ ۔ جسٹس محمد شان گل ، جسٹس رضا قریشی  سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں