توہین مذہب کے مقدمات پر تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

2 May, 2022 | 01:26 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے رہنماؤں پر درج توہین مذہب کے مقدمات کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔

ملک کے مختلف حصوں میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف مسجد نبوی میں پیش آئے واقعے پر توہین مذہب کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

 پی ٹی آئی نے ملک بھر میں درج مقدمات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔  سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے تھوڑی دیر میں ہائی کورٹ میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

  آج عدالت کی چھٹی ہے تاہم ہائی کورٹ نے انتہائی فوری نوعیت کے مقدمات چھٹیوں میں بھی سننے کا سرکلر جاری کیا تھا، اس لیے آج ہی درخواست ہوگی۔

ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے بھی ملک واپسی کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں