پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کو بڑا دھچکا 

2 May, 2022 | 01:16 PM

 راؤدلشاد حسین : پی ٹی آئی کےارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرزکیلئے حکومت جاتے ہی بڑا دھچکا ، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے نئی ترقیاتی اسکیمیں شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جاری پراجیکٹس پر بھی کام روکدیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن  نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی  اورٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں میں نئی ترقیاتی اسکیموں شروع ناکرنےکا فیصلہ کیا ہے اسی طرح پی ٹی آئی کے کسی بھی  رکن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرکے حلقہ میں جاری ترقیاتی اسکیمیں بھی عدم توجہی کا شکار ہوگئیں

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پی ٹی آئی کےارکان اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز کی پانچ ارب مالیت کی ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز بھی منسوخ کردئیے  جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو صرف پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی چودھری امین ذوالقرنین ،ملک اسد کھوکھر ،نذیر چوہان اور عبدالعلیم خان کے حلقوں کی ترقیاتی اسکیموں کو جلد پایاتکمیل کو پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقہ کی 86 کروڑ کی ترقیاتی اسکیموں کو منسوخ کردیاگیا۔جبکہ ایم این اے شفقت محمود ،ملک کرامت کھوکھر اور حامد اظہر کے حلقہ تین ارب مالیت سے زائد کی ترقیاتی اسکیموں کو منسوخ کردیاگیا۔سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید ،ڈاکٹرمراد راس ،ملک سرفراز کھوکھر ،ملک ندیم عباس بارا کی پانچ پانچ کروڑ سے زائد مالیت کی ترقیاتی اسکیموں کو منسوخُ کردیاگیا۔

مزیدخبریں